سوال 6665
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته!
شیخ محترم فوتگی والے گھر سے کھانا کھانا کیسا ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمة الله و بركاته
میت کے گھر میں خصوصی طور پر جمع ہو کر کھانا کھانے کا اہتمام کرنا صحابہ کرامؓ کے نزدیک نوحہ کے مشابہ شمار کیا گیا ہے، اور بعض آثار میں اس کی ممانعت بھی وارد ہوئی ہے۔ اس لیے باقاعدہ انتظام کے ساتھ لوگوں کو جمع کرنا، گھروں کو بند کر کے خاص طور پر میت کے گھر پہنچنا اور کھانے کا اہتمام کرنا درست عمل نہیں۔
البتہ اگر از خود اور اتفاقاً میت کے گھر کھانا آیا ہو، یا دور سے آنے والے چند افراد مجبوری کے تحت اس میں شریک ہو گئے ہوں، تو اس میں کوئی سختی نہیں۔ اصل ممانعت تکلف، اہتمام اور رسم بنانے کی ہے، نہ کہ ضرورت یا سادہ تعاون کی۔ واللہ أعلم
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




