سوال (1682)

ایک غیر شادی شدہ شخص فوت ہوا ہے ، اس کے وارثوں میں سے ماں باپ پہلے ہی وفات پا چکے ہیں ، یاد رہے کہ کوئی قرض بھی نہیں ہے ، اور نہ ہی کوئی وصیت ہے ، اب وارثوں میں صرف ایک بہن اور ایک بھائی ہے ، اب سوال یہ ہے کہ وارثت کس طرح تقسیم ہو گی ؟

جواب

اگر مسئلہ اس طرح ہے ، جس طرح آپ نے پوچھا ہے تو بہن بھائیوں کے درمیان “للذکر مثل حظ الانثین” کے تحت کل مال کے تین حصے ہونگے ، دو بھائی کو اور ایک بہن کو حصہ ملے گا ، اگر کوئی اور وارث نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ