سوال (4327)

میت کی 4 بیٹیاں، 1 بیوی، 4 بہنیں، 1 بھائی اور والدہ ہیں۔ وراثت کیسے تقسیم ہوگی۔

جواب

کل مال کا دو تہائی بیٹیوں کو، چھٹا حصہ ماں کو، آٹھواں حصہ بیگم کو، بہن اور بھائی عصبہ ہوں گے، جن میں سے بھائی کو بہنوں کے مقابلہ میں ڈبل حصہ ملے گا.

فضیلۃ الباحث ابرار احمد حفظہ اللہ

جائیداد کے 144 حصے کرکے بیٹیوں کو اس میں سے دو تہائی یعنی 96 حصے، ہر بیٹی کے لیے 24، بیوی کو آٹھواں یعنی 18 حصے، ماہ کو چھٹا یعنی 24 حصے اور باقی کے 6 حصوں میں سے دو بھائی اور ایک ایک چاروں بہنوں کو ملے گا۔

فضیلۃ الباحث عمران صارم حفظہ اللہ