سوال (4158)

کیا ایک میت کی ایک سے زیادہ مرتبہ نماز جنازہ پڑھی جا سکتی ہے؟ امام دوسری بار پڑھ پڑھا سکتا ہے؟ مقتدی دوسری بار شامل ہوسکتا ہے؟ کتاب و سنت کی روشنی میں وضاحت مطلوب ہے۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا

جواب

جی ہاں! ایک سے زیادہ مرتبہ جنازہ پڑھا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ دعا مغفرت تو ہے، جہاں تک دلائل کی بات ہے تو سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کا جنازہ ایک سے زیادہ مرتبہ پڑھا گیا تھا، شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس کا ذکر کیا ہے۔ شیخ نورپوری رحمہ اللہ نے احکام و مسائل میں اس کا ذکر کیا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ