سوال (5277)
محترم میرا سوال یہ ہے کہ میت کے اہل خانہ کہتے ہیں کہ ہمیں میت کے لیے اتنے قرآن چاہیے، اس بارے میں شریعت میں کیا حکم ہے؟
جواب
یہ اہل بدعت کا شعار ہے، میت کا مسئلہ آج کا نہیں ہے، ہر دور میں رہا ہے، یہ قرآن پڑھ کر مردے بخشوانا اجتماعی ہو یا انفرادی ہو، یہ بدعت ہے، یہ چیز ثابت شدہ ہے، آج تو پڑھے پڑھائے لوگ مل جاتے ہیں کہ فیس جمع کرواؤ، شام کو قرآن پڑھنے پہنچ جائیں گے، یہ اہل بدعت کا کھانے کے بہانے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا راستہ اور ایصال ثواب نہیں بتاتے ہیں، اپنے کھانے کے راستے تلاش کرتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ