سوال (1523)
کوئی آدمی اپنے بیٹے کو وصیت کرے کہ میرے مرنے کے بعد میری طرف سے قربانی کرنی ہے ، کیا فوت شدہ آدمی کی طرف سے قربانی کرسکتے ہیں ؟
جواب
میت کی طرف سے کی گئی قربانی اس کی طرف سے صدقہ کے حکم میں ہے ، میت کی طرف سے مالی صدقہ کیا جا سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ الله