سوال (1004)
وراثت کے حوالے سے یہ سوال ہے کی میت کی تین بیٹیاں ہیں ، بیٹا کوئی نہیں ہے ، ایک بیوی ہے اور ایک بھائی ہے ، یاد رہے کہ بھائی کو باپ کی وراثت سے حصہ مل چکا ہے کیا اب بھی اسے حصہ ملے گا ؟
جواب
بیٹیاں : 2/3 دو تہائی لیں گی ، بیوی : 1/8 آٹھواں حصہ لے گی ، باقی میت کا بھائی بطور عصبہ سارا مال لے گا۔
فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ