سوال (1330)

میت کو قبر میں دفنانے کے بعد کتنی دیر تک کھڑے ہو کر دعا کرنا مسنون صحیح احادیث سے ثابت ہے؟

جواب

اس کا وقت متعین نہیں ہے ، صحیح مسلم میں سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کی وصیت موجود ہے لیکن وہ آپ کا اپنا اجتہاد ہے ، سنت سے اس کی تائید نہیں ہوتی ہے ۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ

سائل : وقت تو متعین نہیں ہے لیکن مستحب کیا ہے ؟
جواب :
مستحب وقت کی بھی کوئی دلیل میرے علم میں نہیں ہے ، جتنا کوئی چاہے دعا کر سکتا ہے ۔
واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ

آخری الفاظ محل نظر ہیں کہ سنت سے اس کی تائید نہیں ہوتی ہے ، یہ لکھنے کی ضرورت ہی نہیں ہے ، گویا کہنے والا کہہ رہا ہے کہ ان کی یہ وصیت خلاف سنت تھی۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ