سوال (3659)

ہمارے ہاں ایک امام صاحب نے نماز جنازہ پڑھایا ہے اور انہوں نے کہا کہ میت کے مرنے کے فوراً بعد اسے غسل دینا چاہیے، اگر نا دیا تو گناہ ملتا ہے، جبکہ ہمارے ہاں اکثر جنازہ سے کچھ دیر پہلے غسل دیا جاتا ہے، کیا واقعی ہی اگر فوراً غسل نہ دیا جائے تو گناہ ملتا ہے؟

جواب

حدیث میں یہ تعلیم ہے کہ کوئی فوت ہو جائے تو اس کی تجہیز و تکفین جلدی کرنی چاہیے، لیکن یہ کہنا کہ غسل جلدی دینا چاہیے، اس کا کوئی ثبوت میرے علم میں نہیں ہے، لہذا ایک مجموعی بات ہے کہ جو شخص فوت ہو جائے تو اس کی تجہیز و تکفین جلدی ہونی چاہیے، اس کو غسل کے ساتھ خاص نہیں کرنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ