سوال (2354)

میت کو غسل دیتے وقت پانی کی موجودگی میں مٹی کے ڈھیلوں سے اس کی شرمگاہ وغیرہ صاف کرنا کیسا ہے؟

جواب

جب میت کو غسل پانی سے دینا ہے، پانی بھی موجود ہے اور ڈھیلے استعمال کرنے کی کوئی شرعی ضرورت بھی نہیں ہے تو پھر اس قسم کے تکلفات میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے، پانی ہی استعمال کرنا چاہیے۔

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ