سوال (6406)

کیا میت کو غسل دیتے وقت بھی وضو میں غسل جنابت کی طرح سر کا مسح اور پاؤں چھوڑ دیے جائیں گے۔ اور جتنی دفعہ میت کو غسل دیا جائے گا کیا ہر دفعہ وضو کروایا جائے گا؟

جواب

دونوں صورتیں صحیح ہیں، اگر غسل جنابت کی طرح سر کو چھوڑ دیتے ہیں، اس طرح پیروں کو چھوڑ دیتے ہیں، آخر میں پیر دھوتے ہیں، تو بھی ٹھیک ہے، اگر پورا وضوء پہلے کرتے ہیں، تب بھی صحیح ہے، میت کے لیے بھی دونوں طریقے درست ہیں، وضوء ایک مرتبہ کرانا ہے، باقی غسل طاق تعداد میں دینا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ