سوال (5374)

میت کو غسل کتنی بار دینا چاہیے اگر مرد فوت ہو تو اسے کتنی بار غسل دے، اگر عورت فوت ہو تو اسے کتنی بار غسل دے، مرد کو کفن کے کپڑے تین یا دو ؟

جواب

اگرچہ فرضیت کے درجے میں نہیں ہے، لیکن حدیث میں طاق عدد کا ذکر موجود ہے، تین یا پانچ دفعہ دے دیں، اگر ضرورت ہے تو سات دفعہ دے دیں، ایک مرحلے میں کافور کا استعمال کریں، زیادہ بھی کریں تب بھی کوئی حرج نہیں ہے، مرد ہو یا عورت، غسل میں یہ اہتمام کرنا مستحب ہے، تین چادروں میں کفن دینا چاہیے، یہی مسنون طریقہ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ