سوال (3435)

مرحوم یا مغفور مرنے والے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. کیا ایسا کہنا درست ہے بعض کہتے ہیں دعائیہ الفاظ ہیں۔

جواب

یہ دعائیہ کلمات ہیں، ان کو ظاہر پر محمول نہیں کرنا چاہیے، یہ نہیں کہنا چاہیے کہ مرحوم اور مغفور دعائیہ کلمات ہیں، ان سے یہ مراد ہے، ہم جس کو مرحوم کہتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے امید رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس پر رحم کرے گا، اس طرح مغفور بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو بخش دے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ