سوال (3366)

میت کے پہلے پاؤں قبر میں اتاریں جائیں یا سر اتاریں۔ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔
ابو اسحاق سے روایت ہے کہ

“أَوْصَى الْحَارِثُ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، ‏‏‏‏‏‏فَصَلَّى عَلَيْهِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَدْخَلَهُ الْقَبْرَ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيِ الْقَبْرِ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ:‏‏‏‏ هَذَا مِنَ السُّنَّةِ” [سنن ابي داؤد : 3211]

«حارث نے وصیت کی کہ ان کی نماز (نماز جنازہ) عبداللہ بن یزید ؓ پڑھائیں، تو انہوں نے ان کی نماز پڑھائی اور انہیں قبر میں پاؤں کی طرف سے داخل کیا اور کہا: یہ مسنون طریقہ ہے»

جواب

یہ جو روایت آپ نے بھیجی ہے، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پہلے سر داخل کرنا ہے، بعد میں پاؤں داخل کرنے ہیں، ایک روایت میں ہے کہ میت کو قبر کے پاؤں کی طرف سے داخل کرنا ہے، ظاہری سے بات ہے کہ داخل کرتے وقت پہلے سر ہی آئے گا۔

فضیلۃ العالم عبد الخالق حفظہ اللہ