سوال (243)

میت کو تین بار غسل دیا جاتا ہے تو کیا تینوں بار ہی وضوء کروایا جائے گا یا صرف پہلی بار وضوء کیا جائے گا ، بہت سی جگہوں پر وقفہ وقفہ سے غسل دیا جاتا ہے تین بار کیا ایسا درست ہے ؟

جواب:

غسل دیتے ہوئے وضوء تو ایک ہی دفعہ ہوگا باقی غسل میں طاق عدد مستحب ہے بھلے تین ، پانچ یا اس سے زیاہ کی حاجت ہو ۔ البتہ وقفہ زیادہ ہوگا بیچ میں تو پھر یہ غیر ضروری عمل ہوا جو دلیل سے خالی ہوگا ۔ ایک یہ ہے کہ پانی کا مسئلہ بن گیا یا کوئی ایشو بن گیا تو اتنا اس میں وقفہ نہ ہو کہ دوسرا غسل شمار ہوجائے ، بس یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ غیر ضروری عمل ہوگا ۔ شرعی نصوص جیسے وارد ہوئے ہیں اگر ان کو اس طرح لیا جائے تو یہ اسلم اور احکم طریقہ ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ