سوال (4940)

ایک شخص کا اکسیڈنٹ ہوا ہے، میت کو تابوت میں رکھ کر اوپر سے کیل لگا دیے ہیں، کیا دفناتے وقت چہرے کے اوپر سے کیل نکالنے پڑے گے یا ویسے ہی دفنایا جا سکتا ہے، جس طرح کفن کا بندھن کھولا جاتا ہے؟

جواب

اس حوالے سے پہلی بات یہ ہے کہ بغیر کسی اشد ضرورت کے لکڑی کے تابوت میں میت کو دفنانا نہیں چاہیے، الا یہ کہ کوئی صورت نہ ہو، باقی چہرے کو کھولنا اور بندھن کو کھولنا لازمی نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ