سوال (1605)

انسان اپنی بیوی سے بات کرتے ہوئے مذاق میں کوئی بات سمجھاتے ہوئے اس کا نام لے کر مثلاً “کہتا ہے بہن بشیرا یہ کام ایسے نہیں ہو سکتا ہے ” یہ کہنا کیسا ہے ؟ اور ایک بندہ بہن بشیرا کہنے لگتا ہے اور پھر بہن کے بعد اس کا نام نہیں لیتا اور خاموش ہو جاتا ہے اور اس کے بعد اپنی بات مکمل کرتا ہے ۔ ان دونوں باتوں کی وضاحت فرما دیں۔ جزاک اللّٰہ

جواب’

اتفاقا اور غیر ارادی طور پہ اس طرح کے جملے کا نکل جانا اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، اس سے کوئی ظہار واقع نہیں ہوتا ہے ، ظہار ایک خاص عمل ہے جو ایک ارادے اور نیت کے ساتھ وقوع پذیر ہوتا ہے ، اس میں عورت کی توہین اوراسکو تنگ کرنا مقصود ہوتا ہے ، اس کیس میں ایسا کچھ نہیں ہے ، لہذا بے مقصد پریشان نہ ہو ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ