سوال (6272)
میرا بڑا بھتیجا پیدائشی حادثہ ہونے کے سبب ذہنی طور پر بہت زیادہ معذور یعنی نشو ونما نہیں ہے ذہن کی جس سبب تین سال کی عمر میں بیٹھنے لگا تھا۔ سہارے کے ساتھ پھر 5 سال کا ہو گیا مگر نہ بولتا تھا نہ ہی کچھ سمجھتا نہ ہی چلتا، خوراک صرف دودھ وہ بھی فیڈر میں، اسی عمر کے حصے میں مجھے خواب آیا کہ میرا بھتیجا چل رہا ہے ایسا خواب کچھ ماہ کے وقفے سے دوبار آیا۔ مختصرا آب وہ 8 سال کا ہے اور چلتا ہے اور چند باتیں بھی کرتا ہے۔
اب پھر تین دن پہلے خواب آیا اور میں نے اسے بھاگتے ہوئے دیکھا ہے۔
اب مجھے اسی خواب کی تعبیر معلوم کرنی ہے۔
جواب
حقیقت تو اللہ تعالیٰ جانتا ہے، لیکن بظاہر یہی لگتا ہے کہ خواب دیکھنے والی کی اس بچے سے محبت و اپنائیت ہے، آگے چل کر مثبت تبدیلیاں رونما ہوگئی۔ ان شاءاللہ
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ




