سوال (5662)

کیا میڈیکل بیلنگ کا کام کرنا حلال ہے؟ اور کیا امریکا اور دیگر ممالک میں ھیلتھ انشورنس لینا جائز ہے؟

جواب

السلام علیکم درست لکھا کریں.
میڈیکل بلنگ ایک مبہم لفظ ہے. اس کا مکمل طریقہ کار معلوم ہو تو اس کے بارے میں گفتگو کی جا سکتی ہے. اگر میڈیکل بلنگ سے مراد یہ ہے کہ کسی ڈاکٹر کے اسسٹنٹ یا کلرک کے طور پر آپ اس کے مریضوں سے بل ریکور کر کے دیتے ہیں، اور آپ کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ مریض کا بل کون ادا کرتا ہے یا کہاں سے آتا ہے، تو یہ طریقہ کار عموما درست ہی ہوتا ہے، کیونکہ ڈاکٹر مریض دیکھنے کی فیس لے رہا ہے، جو کہ ایک جائز کام ہے، اور آپ اس کے کلرک کے طور پر کام کر رہے ہیں وہ بھی جائز کام ہے، اگر مریض کے پیسے انشورنس کمپنی بھی ادا کرتی ہے پھر بھی کوئی حرج نہیں، اس میں مریض تو گناہ گار ہو گا انشورنس لینے کی وجہ سے، لیکن جو اپنے درست کام کا معاوضہ لے رہے ہیں، جیسا کہ ڈاکٹر یا اس کے بل کو ہینڈل کرنے والے، ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
لیکن اگر بلنگ سے مراد یہ ہے کہ آپ لوگوں کو انشورنس کمپنیوں کے ساتھ جوڑتے ہیں کہ یہ آپ کا بل ادا کریں گی، تو یہ درست نہیں۔ انشورنس کی کوئی بھی قسم لینا دینا جائز نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ