سوال (5148)

میرا ٹینٹ سروس کا کام ہے تو کیا میں میلاد اور ختم وغیرہ کے لیے دے سکتا ہوں؟

جواب

ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ:

وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖوَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ [المائدہ: 2]

اور نیکی اور تقویٰ پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرو، بے شک اللہ بہت سخت سزا دینے والا ہے۔
میلاد، محرم اور چالیسواں وغیرہ کے لیے ٹینٹ سروس دینا یہ تعاون ہے، یہ جائز نہیں ہے، اس کے لیے کوئی حیلہ نکال کر ان کو منع کردیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ