سوال (1526)
میرب نام کا معنیٰ کیا ہے ؟ کیایہ نام رکھنا درست ہے ؟
جواب
میرب (م ، ی ، ر ، ب) اس کا مادہ ( أ ، ر ، ب ) ہے ، جیسا کہ اس مادہ سے قرآن میں “غَيۡرِ اُولِى الۡاِرۡبَةِ” ہے ، حاجت پوری کرنے کا آلہ اور ماہر یا ہوشیار کے معنی میں بھی آتا ہے ، اریب بھی اس سے ماخوذ ہے ، یہ نام رکھا جاتا ہے ، اسی طرح “مئرب” بھی رکھا جا سکتا ہے ، جیسا کہ قرآن میں “وَلِىَ فِيۡهَا مَاٰرِبُ اُخۡرٰى” ہے ۔ تو خلاصہ کلام یہ ہے کہ “میرب” یا “مئرب” نام رکھا جا سکتا ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ