سوال (2658)

مِیْرَب نام کا معنی کیا ہے اور مِیْرَب نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

مِیْرَب نام رکھنا جائز ہے، یہ عربی زبان کا لفظ ہے، ارب سے اسم آلہ کا صیغہ ہے، ماخذ کے اعتبار سے اس کے مختلف معانی ہو سکتے ہیں: جسم کاٹنے کا آلہ، حاجت پوری کرنے کا آلہ، ہوشیار اور ماہر۔ مفہوما میرب کا معنی بنتا ہے: ماہر بنانے والی، عقل مند بنانے والی، لہذا معنی کے لحاظ سے یہ نام درست ہے۔
المنجد میں ہے “ارُب (کرم یکرم) عقل مند و دانا ہونا اور ارِب (سمع یسمع) ماہر ہونا۔” [المنجد]
اگر بچی کا نام رکھنا ہے تو بہتر ہے کہ میرب کی بجائے “اَرِیْبَه” نام رکھ لیا جائے اور لڑکے کا نام رکھنا ہے تو “اَرِیْب” نام رکھ لیں، اس صورت میں معنیٰ متعینہ طور پر ہوشیار اور ماہر ہوگا۔
البتہ بہتر یہی ہے کہ بچی کا نام ازواج مطہرات، صحابیات یا صالحات خواتین کے نام پر رکھیں کہ اس کی برکات بھی حاصل ہوں۔

فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ