سوال (226)
محفل حسن قراءت کے حوالے سے رہنمائی درکار ہے ، سوال یہ ہے کہ حسن قراءت کے دوران داد لینے کے لئے اسٹیج پر کچھ ساتھی دونوں ہاتھوں سے پنڈال میں بیٹھی عوام کی طرف اٹھنے کے اشارے کرتے ہیں ، جس پرعوام میں سے اکثر لوگ کھڑے ہوکر دونوں ہاتھ ہلانا شروع کر دیتے ہیں اور ایک بندہ الگ مائک سے اللہ اللہ ،سبحان اللہ پڑھتا رہتا ہے ، کچھ لوگ اسی دوران کھڑے ہوکر آکر قاری صاحب کا بوسا لیتے تو بعض آکر تھپکیاں دیتے ہیں تو بعض کندھے دبانا شروع کر دیتے ہیں اور قاری صاحب لمبی سانس میں پڑھے دوراں اتنا کھینچتا ہے آنکھیں بند ہو جاتی ہیں کندھے کے رگیں پھول جاتی ہیں، چہرہ سرخ ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی عجیب کیفیت اختیار کرلیتا ہے، کیا یہ امور جائز ہیں ؟
جواب:
اس میں تلاوت کم اور اظہار فن زیادہ ہوتا ہے ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
اس انداز سے قرآن کی تلاوۃت اور پھر سبحان اللہ کہلوانا جو کہ اجتماعی ذکر ہے ، یہ سب محل نظر ہے ۔ تفصیل کے لیے شیخ بکر ابو زید رحمہ اللہ کی کتاب “بدع القراء” دیکھ لیں ۔
فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ