سوال (3720)

اگر کوئی شخص کسی محفل میں شریک ہوا اور وہاں اس کا جوتا گم ہو جاتا ہے اور وہ واپسی پر کسی اور کا پہن لیتا ہے، کیا اس کو گناہ ہوگا اور اگر ہوگا کیا جب تک پہنے رکھے گا اس کے استعمال میں رہے گا اس کو اس کا گناہ ملے گا یا کہ نہیں ملے گا؟ وضاحت فرما دیں جزاک اللہ خیرا

جواب

جی اگر کسی نے آپ کا جوتا چوری کر کے بری حرکت کی ہے اور گناہ کا مرتکب ہوا تو آپ بھی تو کسی اور کا جوتا پہن کر وہی گناہ اور بری حرکت کر رہے ہیں یعنی مسلسل جرم در جرم ہوا ہے اب جس کا آپ نے جوتا پہننا وہ کسی اور کا پہن لے تو سوچیں کس قدر غلط ہوا اور کس قدر نقصان پہنچا ہے، تو کسی جگہ یا مسجد وغیرہ کا اگر کوئی کسی کا جوتا اٹھا لے وہ صبر کرے اور کسی اور کے لئے تکلیف و دکھ سے دو چار ہونے کا ذریعہ نہ بنے اور اگر ایسا ہو چکا ہے تو اس کا ازالہ دنیا میں کر لیں.
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ