سوال (4217)

میری زمین پر میں جو فصل کاشت کرتا ہوں، اُس کے لیے پانی دوہری محنت سے فراہم کرنا پڑتا ہے۔ یعنی کہ پہلے میں لفٹ کے ذریعے پانی کو ایک نہر میں ڈالتا ہوں، پھر دوبارہ لفٹ چلا کر اُسی پانی کو اپنی زمین میں منتقل کرتا ہوں۔ گویا پانی حاصل کرنے میں دوہرا خرچ اور مشقت شامل ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ ایسے حالات میں عشر کا کیا حکم ہوگا؟ کیا یہ زمین عشر کے دائرے میں آئے گی یا خرچ کی بنا پر اس پر نصف عشر (نیم عشر) لاگو ہوگا؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر زمین پر سو من گندم حاصل ہوتی ہے، جس میں پچاس من کسان کا حصہ ہے اور پچاس من میرا اپنا حصہ ہے، تو کیا مجھے عشر پوری سو من پیداوار پر دینا ہوگا یا صرف اپنے حصے یعنی پچاس من پر دینا ہوگا؟

جواب

آپ کے سوال کے مطابق نصف عشر بنتا ہے، باقی جو یہ بات ہے کہ اپنا اپنا ادا کریں گے یا ٹوٹل سے ادا کریں گے، یہ فیصلہ کرلیا جائے، اگر ٹوٹل سے نکال لیا جائے، پھر تقسیم کرلیا جائے، تو یہ زیادہ بہتر ہے، بصورت دیگر الگ الگ کرنا چاہے تو بھی ٹھیک ہے، اس کی بھی گنجائش موجود ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ