سوال (3683)
امام اگر محراب میں جماعت کروا رہا ہے تو کیا وہ اپنے سامنے سترا رکھے گا؟ حالانکہ محراب بالکل بند ہوتا ہے اور کسی کے گزرنے کا احتمال موجود ہی نہیں ہوتا ہے، اسی طرح نمازی دیوار کے بالکل ساتھ لگ کر نماز پڑھ رہا کے تو کیا وہاں بھی سترا رکھے گا؟ جبکہ اس کے آگے سے کوئی گزر ہی نہیں سکتا ہے؟
جواب
ایسی صورت میں سترے کی ضرورت نہیں ہے۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ
سائل: اور اگر نمازی دیوار کے بالکل ساتھ لگ کر کھڑا ہے تو پھر اس کے آگے سے تو گزرا نہیں جا سکتا تو کیا وہاں سترا رکھنا بنتا ہے؟
جواب: دونوں صورتوں میں ضرورت نہیں ہے۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ