سوال (3912)
ہمارے ہاں ایک میلا لگتا ہے جسے لوگ علاقائی تہوار کے طور پر مناتے ہیں، اس کی نسبت سے لوگ اپنی بہنوں بیٹیوں کو عیدی دیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟
جواب
یہ یاد رکھیں کہ میلے کا کلچر اسلام میں نہیں ہے، دوسری بات یہ ہے کہ اس کا چیز کا تعلق معاملات کے ساتھ ہے، معاملات میں ہر چیز جائز ہے، جب تک اس کو شریعت حرام کہ کہے، اگر اس میں کوئی شرعی اصول کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے تو کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
آپ کا وہ پروگرام جائز ہوتا ہے جو آپ نے غیر مسلم سے نہ لیا ہو، ان کی نقالی میں وہ اختیار نہ کیا ہو، نہ ہی خلاف شرع وہاں کام ہوتے ہیں اور نہ ہی اس کے حق میں خو ساختہ فضائل بیان ہوں، یہ باتیں دیکھ لیں، اگر یہ باتیں نہیں ہیں تو پھر ٹھیک ہے۔ جائز ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ