سوال (5951)

ایک میلہ لگتا ہے جو شہر سے 3/4 کلومیٹر پر ہے اب میلے والے دنوں میں شہر میں خاص میلے کی وجہ سے مٹھائی اور اشیاء کے دکان لگتے ہیں کیا ان سے مٹھائی اور سامان لینا درست ہوگا؟

جواب

تقوی دل میں ہوتا ہے، ہم ہر بات پر فتویٰ نہیں لگا سکتے، تقویٰ کا تقاضا اجتناب ہی ہے، ضروری نہیں کہ جس دن میلہ ہو، اس دن مٹھائی کھائی جائے، تقوی والے اپنا بندوبست کرتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ