سوال (799)

مہندی لگے ہوئے سر پر مسح کرنا جائز ہے ؟

جواب

وضوء کے دوران سر کا مسح کرتے وقت ہاتھوں کا بالوں پر لگنا ضروری ہے ، سر پر مہندی لگی ہو تو ہاتھ بالوں پر نہیں لگیں گے اور اس پر مسح درست نہیں ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

مہندی لگے سر پر مسح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلّم سے سر پر حالت تلبید کے مسح کرنا ثابت ہے ، اسی طرح اگر مشقت کی وجہ سے عمامہ پر مسح ہو سکتا ہے تو مہندی لگے سر پر بھی ہو سکتا ہے۔ واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ