سوال (5888)

ایک مرد کسی عورت سے دوسرا نکاح کرتا دونوں کا یہ دوسرا نکاح ہے، دونوں کا پہلی شادی سے ایک ایک بچہ ہے، ایک کا بیٹا ہے اور دوسرے کی بیٹی، مذکورہ مرد اور عورت کے آپس میں نکاح کے بعد کیا ایک کا پہلے نکاح سے بیٹا اور دوسرے کی بیٹی آپس میں نکاح کر سکتے ہیں؟

جواب

جی ان دونوں کا نکاح ہو سکتا ہے، کیونکہ دونوں کے والدین الگ الگ ہیں اور وہ دونوں ایک دوسرے کے لیے غیر محرم ہیں۔ جن محرمات کا ذکر اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے کیا ہے یہ ان میں شامل نہیں ہیں۔
اس لیے ان کا آپس میں نکاح درست ہے ان شاءاللہ نکاح سے دو چیزیں روکتی ہیں۔ نسب، رضاعت،
اگر یہ دونوں نہیں ہیں تو نکاح ہو سکتا ہے۔

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ