سوال (6060)
غسل کرتے وقت اگر ہاتھ شرم گاہ کے علاوہ دبر پر یا خصیوں پر لگ جائے تو کیا پھر بھی وضو ٹوٹ جائے گا اور کیا شرم گاہ صرف قضیب کو ہی کہتے ہیں یا باقی مذکورہ بالا اعضاء بھی شرم گاہ میں شامل ہیں؟ دوسرا یہ کہ میاں بیوی کی نگاہ دوسرے کی شرم گاہ پر پڑ جائے تو کیا پھر بھی وضو ٹوٹ جائے گا؟
جواب
میاں بیوی کے ایک دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھنے سے وضوء نہیں ٹوٹے گا، باقی بغیر کسی حائل کے شرمگاہ پر ہاتھ لگنے کا مسئلہ سبیلین کے ساتھ خاص ہے، اگر دائیں بائیں ہاتھ لگ جاتا ہے تو وضوء ثابت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
 
					 
							




 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				