سوال (5563)
بیری کے پتوں کو ابال کر جو پانی وغیرہ ہوتا ہے اس سے گھر کے کونوں میں اچھے سے شاور کرنا کیا اس سے میاں بیوی کی لڑائی وغیرہ ختم ہو جاتی ہے یا اس طرح کا کوئی معاملہ ہے یہ کس لیے استعمال کیے جاتے ہیں؟
جواب
میاں بیوی کے جھگڑے صرف بیری کے پتے اُبال کر ان کے چھڑکاؤ سے ختم نہیں ہوتے۔ سب سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ جھگڑے ہوتے کیوں ہیں؟ ان کی بنیادی وجہ دین سے دوری اور صبر و برداشت کی کمی ہے۔ یہ دو بنیادی اسباب ہیں۔
ایک وقت تھا جب بیٹیاں رخصت ہوتیں تو والدین خاص طور پر ان کی تربیت کرتے کہ بیٹی، چھوٹی موٹی باتوں کو برداشت کرنا۔ لیکن اب حالات یکسر بدل چکے ہیں۔ اب معمولی بات بھی موبائل، واٹس ایپ، سوشل میڈیا کی بدولت ایک لمحے میں رپورٹ ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں معاملات مزید بگڑ جاتے ہیں۔
لہٰذا اگر جھگڑوں کے اسباب جوں کے توں قائم رہیں اور صرف بیری کے پتوں کے چھڑکاؤ پر انحصار کیا جائے تو یہ طریقہ مؤثر نہیں ہوگا۔ اصل حل، دینی فہم، برداشت، اور باہمی سمجھوتے میں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




