سوال (5019)
سفر میں میاں بیوی اور دس سال کا بچہ ہو تو جماعت کس طرح کروائیں؟
جواب
عورت خواہ بیٹی ہو، بہن ہو، ماں ہو یا بیگم ہو، عورت بذات خود ایک صف ہوتی ہے، باقی بچے کو آپ اپنے ساتھ کھڑا کردیں، اس کی ماں پیچھے اکیلی کھڑی ہو جائے، اس طرح جماعت کروا سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ