سوال (2093)

کل مال ترکے میں پچاس لاکھ ہیں، ورثاء میں تین بیٹے ہیں اور تین بیٹیاں اور والد موجود ہیں، ان میں پچاس لاکھ کیسے تقسیم ہونگے؟

جواب

والد صاحب کو چھٹا حصہ 833333 آٹھ لاکھ تینتیس ہزار تین سو تینتیس ملیں گے۔
باقی 4,166,667 یعنی 41 لاکھ 66 ہزار 6 سو 67 کے نو حصے کر کے “للذکر مثل حظ الانثیین” کے تحت بطور عصبہ ہر بیٹے کو دو گنا اور ہر بیٹی کو سنگل حصہ دیا جائیگا:
فی بیٹا : 925,926
فی بیٹی : 462,963

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ