سوال (3739)

میں مائیکرو فنانس بینک میں ملازمت کرتا ہوں، میرا کام یہ ہے کہ جن لوگوں نے قرض لے رکھا ہے، ان کے پاس جا کر ان کو تائید کرنا کی آخری تاریخ سے پہلے پہلے قسط جمع کرواتے رہیں، کیا یہ کام میرے لیے جائز ہے؟

جواب

سودی قرضے کے معاملہ میں یہ تعاون ہے۔

“و لا تعاونوا علی الاثم والعدوان”

اور یہ تعاون جائز نہیں ہے، وطن عزیز میں ایسا بینک ہمارے علم میں نہیں جو بغیر سود قرضہ دیتا ہو یا جسکا معاملہ مکمل شرعی تقاضے پورے کرتا ہو۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

شیخ صاحب نے صحیح فرمایا ہے، موجودہ دور میں بینکنگ نظام مکمل سود سے جڑا ہوا ہے، ایسے ادارے میں نوکری نہیں کرنی چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ