سوال (4621)

منی سے ہوٹل کسی مقصد کے لیے آیا جا سکتا ہے؟ جیسے نہانا کپڑے چینج کرنا وغیرہ۔

جواب

منی میں رات کا قیام ضروری ہے، گیارہ، بارہ اور تیرہ کو دن کے وقت آپ بھلے ہوٹل چلے جائیں، لیکن رات کے وقت منی واپس آنا ہے، باقی آٹھ تاریخ آپ کو ہوٹل میں گذارنا ہی ہے، شاید آپ کا سوال گیارہ، بارہ اور تیرہ کے بارے میں ہے، باقی اگر دس تاریخ کا مسئلہ ہے، آپ کی ہوٹل اگر العزیز یہ ہے، مزدلفہ سے آ کر کنکر مار کر بعد میں غسل کرکے سادہ کپڑوں میں طواف کرلیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ