سوال (5099)
ان کی اہلیہ کو ڈاکٹروں نے آپریشن بتایا ہے، اب وہ پوچھنا چاہتا ہے کہ کیا زکوٰۃ کی مد میں علاج اس کے لیے جائز ہوگا، کیونکہ ابھی تک اس کے پاس کچھ 5، 6 ہزار تھے وہ ابتدا میں لگ چکے ہیں اور آگے اور بھی ضرورت ہے، لیکن گھر اسکا اپنا ذاتی ہے اور کیا وہ کسی شیعہ فائونڈیشن کے ہسپتال سے اس طرح چیرٹی میں علاج کرا سکتا ہے؟
جواب
جی ہاں، وہ مسکین ہوگیا ہے، یعنی اس کے پاس ہے لیکن وہ پورا نہیں ہو رہا ہے، اس لیے وہ زکاۃ لے سکتا ہے، مصارف زکاۃ میں مسکین بھی ہے، شیعہ فائونڈیشن کی طرف اس وقت جانا صحیح ہوگا، جب کوئی بھی اہل سنت میں سے نہ ہو، بامر مجبوری جا سکتا ہے، بصورت دیگر صحیح نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ