سوال (589)

اگر میاں بیوی کا سیاسی اعتبار سے اختلاف ہو، تو کیا وہ اپنی پسندیدہ پارٹی کو ووٹ ڈالنے کے لیے ایک دوسرے سے جھوٹ بول سکتے ہیں؟

جواب

ووٹنگ کے جواز، عدم جواز سے قطع نظر، یہ کوئی ایسی مصلحت نہیں کہ جس پر جھوٹ جیسے کبیرہ گناہ کی اجازت دی جائے! واللہ اعلم.
میاں بیوی گھر بسانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے سکتے ہیں، لیکن یہ انتہائی فضول حرکت ہو گی کہ وہ اپنے گھریلو ماحول اور ازدواجی تعلقات پر سیاست کو اس قدر حاوی کر لیں کہ اس پر جھوٹ بولنے کی نوبت تک آ جائے!

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ