سوال         6857

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
ایک شخص سوال کرتے ہیں کہ میں اور میری بیوی گھر پر اکیلے ہوتے ہیں۔ کیا ہم فرائض اور نوافل کی جماعت کروا سکتے ہیں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جی ہاں، آپ اپنی زوجہ کے ساتھ گھر میں جماعت کروا سکتے ہیں۔ آپ آگے کھڑے ہوں گے اور وہ پیچھے اکیلی کھڑی ہوں گی۔ اکیلی عورت کی ایک صف تصور کی جاتی ہے۔ چاہے فرض نماز ہو یا نفل، جماعت درست اور جائز ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ