سوال        6919

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! جی شیخ محترم
سوال پوچھنا تھا کہ میاں بیوی اکھٹے لیٹے ہونے کی صورت میں اگر عورت کی شرم گاہ سے پانی سا نکل جائے تو کیا ایسی صورت میں غسل کرنا پڑے گا؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نہیں اس طرح تو غسل واجب نہیں ہوگا، یہ تو ڈسچارج وہ ہے جو وضو توڑ دیتا ہے بس۔ لیس دار مادے کا نکلنا جس کو مذی کہا جاتا ہے، اس سے غسل واجب نہیں ہوتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ