سوال (5592)

میاں بیوی کی جماعت کرانے کی صورت میں اقامت کون کہے گا؟

جواب

امام خود اقامت کہہ سکتا ہے، اگر شوہر کہہ لے تو بھی کوئی حرج نہیں ہے، بیوی کہہ لے تب بھی کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ میان بیوی ایک دوسرے کے لیے لباس ہیں، لیکن ہمارے نزدیک اولی یہ ہے کہ شوہر اقامت کہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ