سوال (4553)

کیا کوئی بندہ معاہدے کے بعد تنظیم کو چھوڑ کر دوسری تنظیم کو جوائن کر سکتا ہے؟

جواب

اگر اس نے حلف نامے اور عھد نامے میں یہ بات لکھی ہوئی ہے کہ آپ کسی اور تنظیم کو جوائن نہیں کریں گے، پھر چھپکے سے کسی اور تنظیم کو چننا یہ دیانت کے خلاف ہے، اگر اس عھد نامے اور حلف نامے میں ایسی کوئی بات نہیں ہے تو پھر بندہ آزاد ہے، ایک ہی وقت میں بندہ کئی جگہوں پر کام کر سکتا ہے، بس حلف نامہ دیکھ لیا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ