سوال (4610)

بعض مؤذن بہت لمبی اذان پڑھتے ہیں، آئے روز مسجد میں نمازی اعتراض کرتے ہیں۔ کیا اس میں کوئی شرعی حکم تو نہیں ہے؟

جواب

آواز لمبی اور اچھی ہونی چاہیے، چھوٹی، پتلی اور لمبی کی بحث نہیں ہے، یہ لوگوں کا مزاج بن گیا ہے کہ ہر بات پر اعتراض ہونے لگا ہے، خود کا کلمہ صحیح نہیں ہوتا ہے، دوسرے کی اذان خراب کر دیتے ہیں، اپنا تشھد خراب ہو دوسرے کی قرات خراب کر دیتے ہیں، اس حوالے سے انتظامیہ کو سوچنا چاہیے، وہ لوگوں کو لغام ڈالیں، ائمہ کی عزت کروائیں، بس یہ تو ایک سر درد بن گیا ہے، بس اپنا دامن بچانا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ