موبائل فون پر کمپوزنگ کریں
آپ موبائل فون پر کمپوزنگ کا فائدہ بھی حاصل کر سکتے ہیں آپ پلے اسٹور سے “سمپل نوٹ پیڈ” سافٹویئر ڈاؤنلوڈ کریں اس پر آپ اپنے مضامین اور مقالے آسانے سے کمپوز کر سکتے ہیں ، چاہے آپ کی فائل کتنی ہی طویل ہو ۔ اور کمپور شدہ مواد کو edit یعنی ترمیم بھی کر سکتے ہیں اس سے ایک تو آپ کمپوزنگ کا خرچہ برداشت کرنے سے بچیں گے دوسرا آپ کا وقت بھی بچے گا ۔آپ کو گھر آفس یا سفر میں اگر تھوڑا سا بھی وقت ملتا ہے تو آپ اپنی موبائل نکال کر کمپوز کرنا شروع کر دیں ۔
قارئین کرام ! میں کافی عرصے سے اپنے مضامین اور مقالے موبائل پر ہی کمپوز کرتا آرہا ہوں اس سے آگے بڑھ کر اپنے کچھ کتاب بھی موبائل پر کمپوز کر لیے ہیں لہذا آپ احباب بھی اگر موبائل پر کمپوز کرنا چائیں تو آسانی سے کر سکتے ہیں ۔
حدیث تفسیر اور اسلامی کتب پر مبنی ایپلی کیشنز
آپ اپنے موبائل میں جامعہ کتب التسعہ ، اسلام 360 ، اسلام ون یا ازی قرآن وحدیث ایپلیکیشن ڈاونلوڈ کر لیں اور قرآن مجید کا کوئی ایسا ایپلیکیشن ڈاونلوڈ کرلیں جس سے عبارت کاپی کرنا ممکن ہو اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ کو حدیث نبوی یا قرآن کریم کی آیات و ترجمہ کی لمبی عبارتیں کمپوز کرنے کی تکلیف بھی نہیں اٹھانے پڑے گی اور آپ آسانی سے مذکورہ سافٹویئرس سے عبارت کاپی کرکے اپنی تحریر میں لگا سکتے ہیں اور عربی عبارتیں کاپی کرنے کا یہ فائدہ بھی ہوگا کہ آپ کو عربی عبارتیں اعراب لگی ہوئی ملیں گی ۔
اس سافٹویئر یعنی “simple notepad” میں یہ سہولت بھی موجود ہے کہ اس پر کمپوز کرنے سے آپ کی فائل آپ کے ڈاکومنٹس کی جگہ خود بخود محفوظ ہو جاتی ہے خدانخواستہ اگر آپ کی فائل سمپل نوٹ پیڈ سے ڈلیٹ بھی ہو جائے تو بیک گراؤنڈ میں یعنی آپ کے موبائل مینیجر میں ڈاکومنٹس کے حصے میں محفوظ ہوگی آپ وہاں سے اٹھا سکتے ہیں ۔اب جب آپ نے فائل مکمل کمپوز کرلی ہے تو اب اسی سافٹویئر میں اوپر اوپر شیئر کا آپشن بھی موجود ہے اب آپ یہ فائل آگے شیئر بھی کر سکتے ہیں آپ email کرسکتے ہیں واٹس اپ پر شیئر کر سکتے ہیں فیس بک پر رکھ سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔
اگر آپ اپنی فائل کو اور بھی اچھا بنانا چاہتے ہیں تو یہاں سے اپنی لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر میں بھیج کر ایم ایس آفیس وغیرہ میں اس کے فونٹس ، عبارتوں کے سائز وغیرہ صحیح کرلیں اور اگر پی ڈی ایف فائل وغیرہ بنانا چاہیں تو بنا لیں ۔
اپنے موبائل پر آیات کی تخريج کریں
قارئین کرام ! سابقہ دور میں تخریج کا فن کسی حد تک مشکل اور ٹائم طلب تھا اب موبائل آنے سے یہ امر بھی آسان ہوگیا ہے ۔ آپ اپنی موبائل میں آسانی سے قرآن کریم کی آیات کی تخریج کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ قرآن کریم کے حافظ نہیں ہیں اور آپ آیات کی تخریج کرنا چاہتے ہیں تو مندرج بالا سافٹویئر یعنی اسلام : 360 اسلام ون ، ازی قرآن وحدیث میں یہ سہولت موجود ہے ۔ ان سے استفادہ کرلیں یا پلی اسٹور سے “ayah ” سافٹویئر ڈانلوڈ کرلیں یہ سافٹویئر آیت سرچ کرنے کے حوالے سے بہت مفید ہے اور رزلٹ دینے کے حساب سے اس قدر تیز ہے کہ پروسس کے چند سیکنڈ بھی نہیں لیتا ۔ اوپر آپ اپنی مطلوبہ آیت کے الفاظ لکھیں نیچے آپ کا جواب آ جائے گا کہ آپ کی مطلوبہ آیت کس سورت میں ہے اور پارہ و آیت نمبر کیا ہے ۔ اب اگر آپ یہ آیت کاپی کرنا چاہیں تو آسانی سے کاپی کر سکتے ہیں ۔اور اگر آپ نص کی بجائے تصویر بنانا چاہیں تو خوبصورت تصویر بناکر آگے شیئر کر سکتے ہیں ۔
اپنے موبائل پر احادیث کی تخریج کریں
آپ اپنے موبائل میں قرآن کریم کی طرح حدیث نبوی کی تخریج بھی کر سکتے ہیں ۔ آپ اپنے اپنی موبائل میں مکتبہ شاملہ ، جامع کتب التسعة ڈاونلوڈ کرلیں مکتبہ شاملہ میں فن حدیث کی تقریبا سب کتاب موجود ہیں (میرے موبائل میں موجود مکتبہ شاملہ میں فن حدیث کی 175 کتاب موجود ہیں) آپ مکتبہ شاملہ میں بحث کے آپشن پر جاکر مطلوبہ حدیث کے کچھ الفاظ لکھیں اور چند سیکنڈ میں پوری لسٹ آپ کے سامنے آ جائے گی کہ آپ کی مطلوبہ حدیث کس کتاب میں کس مقام پر موجود ہے ۔ اسی طرح شاملہ میں “اذھب إلي الحديث : حدیث کی طرف جائیں” کی سہولت بھی موجود ہیں کہ آپ حدیث نمبر لگا کر کتاب سلیکٹ کریں پھر اسی کتاب کی مذکورہ نمبر حدیث آپ کے سامنے آ جائے گی ۔
یہی سہولت جامع کتب التسعة میں بھی موجود ہے ، اس سافٹویئر میں حدیث کی نو کتاب موجود ہیں مثلا : صحیح بخاری ، صحیح مسلم ، سنن ابی داود ، سنن ترمذی ، سنن النسائی ، سنن ابن ماجه ، موطا مالک ، سنن دارمی ، مسند احمد ۔ ان میں آپ حدیث سرچ کر سکتے ہیں اور پھر مذکورہ ہر کتاب کے ساتھ اس کی شرح بھی دستیاب ہے ۔ مثلا : مؤطا کے ساتھ اس کی شرح المنتقى صحیح بخاری کے ساتھ اس کی شرح فتح الباري صحیح مسلم کے ساتھ اس کی شرح المنهاج للنووی سنن ابی داود کے ساتھ اس کی شرح عون المعبود سنن ترمذی کے ساتھ اس کی شرح تحفة الأحوذي سنن نسائی کے ساتھ اس کی شرح حاشية السندي وغیرہ یعنی اگر آپ اپنی مطلوبہ حدیث کی شرح بھی دیکھ سکتے ہیں ۔
اسی طرح اگر آپ حدیث کا ترجمہ ڈھونڈھنا چاہیں تو اسلام : 360 ، اسلام ون ، ازی قرآن و حدیث میں سرچ کر سکتے ان میں یہ سہولت دستیاب ہے ۔
اسی حوالے سے ایک اور ایپلیکیشن بھی حد درجہ مفید ہے وہ ہے “الباحث الحدیثی ” اس میں آپ اپنی مطلوبہ حدیث لکھ کر سرچ کریں آپ کی مطلوبہ حدیث جس کتاب میں ہوگی فوراً تحقیق و تخریج کے ساتھ آپ کے سامنے آ جائے گی یا آپ کسی لفظ سے حدیث سرچ کریں گے تو اسی لفظ سے جتنی احادیث ہوں گی آپ کے سامنے ظاہر ہوں جائیں گی پھر چاہے وہ صحیح ہوں یا ضعیف اگر آپ صرف صحیح احادیث سرچ کرنا چاہیں تو صحیح کی تحدید لگا کر سرچ کریں اس سے صرف صحیح حدیثیں آپ کی سامنے ظاہر ہوں گی ۔ اس کے علاوہ آپ گوگل کے بک سرچ سے بھی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں یعنی جو حدیث آپ کو مطلوب ہے وہ جب آپ گوگل پر لکھیں گے تو آپ کے سامنے چند آپشن ظاہر ہوں گے مثلا : امیج، ویڈیو ، نیوز اور بک وغیرہ ۔ آپ بک والے آپشن میں جائیں آپ کی مطلوبہ حدیث کتابی شکل میں ظاہر ہو جائی گی اور باقاعدہ سے وہ کتاب کھل جائی گی اور ساتھ اس کا سر ورق بھی ظاہر ہو جائے گا اگر آپ سر ورق دیکھنا چاہیں تو کھول کر دیکھ لیں جہاں کتاب کا نام ، مصنف و محقق اور طباعتی ادارے کا نام ظاہر ہو جائے گا۔
اپنے موبائل پر احادیث کی صحت دیکھیں
اگر آپ اپنے موبائل پر احادیث کی صحت دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ بھی آسانی سے دیکھ سکتے اس لیے اپنے موبائل میں موجود مکتبہ شاملہ میں تحقیق شدہ نسخے ڈاونلوڈ کرلیں مثلاً : اگر آپ مسند احمد میں علامہ شعیب ارناؤوط کا حکم دیکھنا چاہتے ہیں تو شعیب ارناؤوط کے تحقیق والا نسخہ ڈاؤنلوڈ کرلیں اسی طرح اپنے مکتبہ شاملہ میں حدیث کے وہ نسخے ڈاونلوڈ کریں جو علماء و محققین کی تحقیق سے ہوں اس طرح آپ اپنی موبائل میں حدیث کی صحت بھی دیکھ سکتے ہیں اور اگر علامہ البانی کا حکم دیکھنا چاہتے ہیں تو مکتبہ شاملہ میں علامہ البانی کا الگ سے ایک فولڈر بنا ہوا ہے جہاں علامہ البانی کے تقریباً سب کتاب موجود ہیں آپ ڈاونلوڈ کرلیں اور وہاں آسانی سے البانی رحمہ اللہ کا حکم دیکھ لیں ۔
اسی طرح شیخ رحمہ اللہ کا حکم دیکھنے کے لیے ایک الگ ایپلیکیشن بھی “الالبانی للحدیث” کے نام سے موجود وہ آپ پلے اسٹور سے ڈاونلوڈ کرلیں اور آسانی سے علامہ البانی رحمہ اللہ کا حکم دیکھ لیں اس سافٹ ویئر میں علامہ البنانی کی تحقیق سے درج ذیل کتب موجود ہیں :1 سنن ابی داود 2 ارواء الغلیل 3 صحیح و ضعیف الجامع الصغیر 4 سنن ابن ماجة 5 سنن نسائي 6 جامع الترمذي7 مشكواة المصابيح 8 صحيح الترغيب والترهيب 9 ضعيف الترغيب والترهيب 10 السلسلة الضعيفة 11 السلسلة الصحيحة 12 ظلال الجنة 13 الادب المفرد 14 أداء ما وجب 15آداب الزفاف 16 إزالة الدهش والوله 17 إصلاح المساجد 18اقتضاء العلم والعمل 19 الأجوبة النافعة 20 الاسراء والمعراج 21 الآيات البينات الإيمان لابن تيمية 22 الإيمان لابن سلام 23 الاحتجاج بالقدر 24 التوسل 25 الثمر المستطاب 26 الحديث حجة بنفسه 27 الرد المفحم 28 الكلم الطيب 29 المسح علي الجوربين 30 بداية السول 31 تحذير الساجد 32تحريم آلات الطرب 33تخريج الطحاوية 34 تخريج مشكلة الفقر 35 تلخيص احكام الجنائز 36 تلخيص صفة الصلاة 37 تمام المنة 38 جلباب المرأة المسلمة 39 حجاب المرأة 40 حجة النبي 41 حديث افطار الصائم 42 حقوق النساء فی الاسلام 43 حکم تارك الصلاة 44 خطبة الحاجة 45دفاع عن الحدیث النبوی 46 رفع الاستار 47 ریاض الصالحین 48 شرح العقیدة الطحاوية 49 صحيح بن خزيمة 50 صحيح السيرة النبوية 51 صفة الصلاة 52 صفة الفتوي 53 صفة التراويح 54 صلاة العيدين في المصلي 55 غاية المرام 56 فضائل الشام والدمشق 57 فضل الصلاة علي النبي 58 فقه السيرة 59 قصة المسيح الدجال 60 قيام الرمضان 61 كتاب العلم 62 كلمة الإخلاص 63 مختصر الشمائل 64 مختصر العلو 65مساجة علمية 66 مناسك الحج والعمرة 67 منزلة السنة في الاسلام 68 نصب المناجيق . آپ کی مطلوبہ حدیث اگر ان کتب میں موجود ہوگی یا علامہ البانی لائے ہوں گے تو آپ کو اس کا حکم آسانی سے مل جائے گا ۔
مکتبہ شاملہ سے فائدہ حاصل کریں
قارئین کرام ! مکتبہ شاملہ میں درج ذیل عنوانات کے فولڈر بنے ہوئی ہیں مثلا : العقیدہ ، التفاسیر ، متون الحدیث ، شروح الحدیث ، کتب التخریج والزوائد ، کتب البانی ، فقه حنبلي ، فقه عام ، الفتاوي ، كتب ابن تيمية ، كتب ابن القيم ، الآداب والاذكار ، السيرة والشمائل ، التاريخ ، الطبقات ، البلدان والجغرافيا والرحلات ، كتب اللغة وغيره۔ ان میں سے ہر فولڈر میں اپنے فن کے تقریبا تمام امہات الکتب موجود ہیں جنہیں آپ پڑھ سکتے کاپی کر سکتے ہیں اور اپنی مطلوبہ چیز سرچ کر سکتی ہیں ۔
موبائل کئمرا سے فائدہ اٹھائیں
معزز علماء و طلباء ! لکھنے پڑھنے اور حوالا جات وغیرہ کے حوالے سے آپ موبائل کئمرا سے بھی فائدہ کر سکتے ہیں مثلا : آپ کسی مکتبے میں بیٹھے ہیں اور آپ کسی کتاب کے چند صفحات نقل کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ کے پاس وقت نہیں اور کتاب بھی ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ، تو آپ پریشان نہ ہوں اپنی موبائل نکال لیں اور ان صفحات کی تصاویر بنالیں پھر گھر جا کر آرام سے وہ نقل کرلیں ۔یا آپ کو کوئی کتاب پسند آتی ہے اور آپ اس کتاب کے سرورق کی تفصیل لکھنا چاہ رہے ہیں لیکن آپ کے پاس قلم و کاغذ نہیں یا آپ جلدی میں ہیں تو پریشان نہ ہوں اپنی موبائل نکال لیں اور اس کے سرورق کی تصاویر بنالیں ۔ یا آپ کو کوئی کتاب پسند آتی ہے اور آگے چل کر آپ وہ کتاب خرید کرنا چاہتے ہیں تو اس کتاب کی تصویر بنالیں اور پھر اس طرح کا ایک الگ فولڈر بنائیں جہاں ایسی کتابوں کی تصویریں پڑی ہوں جو آپ کو خرید کرنی ہیں ۔ پھر جب آپ کسی مکتبے کو آرڈر دینا چاہیں تو وہ سب کتب کی تصاویر انہیں واٹس اپ کر دیں کہ جناب ! یہ کتب ارسال کر دیں اس طرح لسٹ وغیرہ بنانے کی تکلیف سے آپ بچ جائیں گے اور مکتبے والا بھی تحریر کے مقابلے میں تصویر کو صحیح سمجھ پائے گا ۔
فیس بک اور واٹس اپ سے فائدہ اٹھائیں
معزز طلباء ! جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ فیس بک اور واٹس اپ پر بسا اوقات بہت اچھی اچھی تحریریں سامنے آتی ہیں وہ آپ کاپی کر کے رکھ لیں یہ آگے چل کر آپ کے کام آئیں گی اور فیس بک پر تو انہیں save محفوظ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے آپ وہاں محفوظ کرلیں ۔ نیز فیس بک پر کبار علماء موجود ہیں جو بظاہر تو آپ سے ہزاروں میل دور بیٹھے ہیں لیکن فیس بک پر آپ کے سامنے موجود ہیں ان سے استفادہ کریں ۔ واٹس اپ گروپس میں کبار علماء موجود ہیں اور وہ اپنے رشحات بھیجتے رہتے ہیں ان تحریروں سے فائدہ حاصل کریں اور انہیں محفوظ کرکے رکھیں اگر ممکن ہو تو ان علمی مواد کو اپنی زبان میں ترجمہ کرکے کسی مجلے میں شائع کروائیں یا فیس بک واٹس اپ پر شیئر کریں جیسے آپ کے ہم زبان بھائی بھی فائدہ حاصل کریں ۔
موبائل فون پر شیخ زبیر علی زئی کی رشحات ملاحظہ کریں
محدث العصر شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کا موقر رسالہ “الحدیث ” بلاشبہ اپنے دؤر میں بڑا مفید رہا ہے لوگ اسے بڑے شوق سے پڑھتے اور اس کے شمارے محفوظ رکھتے اب ان تمام شماروں کو یکجا کرکے ایک سافٹویئر کی شکل میں “اشاعت الحدیث” کے نام سے پلے اسٹور پر رکھ دیا گیا ہے ۔ آپ مذکورہ ایپلیکیشن ڈانلوڈ کرکے ماہوار “الحدیث ” کے تمام شمارے آسانی سے پڑھ سکتے ہیں ۔ اسی طرح اس ایپلیکیشن میں سرچ کا آپشن بھی رکھا گیا ہے کہ آپ وہاں جاکر کوئی بھی عنوان سرچ کریں وہ جس شمارے میں موجود ہوگا چند سیکنڈ میں آپ کے سامنے کھل جائے گا۔ مثلا : آپ لفظ “وضو” لکھیں گے تو وضو سے متعلق جو مضمون جس شمارے میں ہوگا آپ کے سامنے آ جائے گا ۔ اسی طرح شیخ رحمہ اللہ کے تقریبا تمام کتب اس سافٹویئر پر موجود ہیں جنہیں آپ آسانی سے پڑھ سکتے ہیں ۔
موبائل فون میں مکتبات و محاضرات کا فائدہ حاصل کریں
اسی طرح پلے اسٹور پر کبار علماء کی مجموعہ تصانیف پر مشتمل مکتبات موجود ہیں آپ ان کو ڈاونلوڈ کرکے ان سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں جو مکتبات پلے اسٹور پر موجود ہیں ان میں سے بعض درج ذیل ہیں:
1 مکتبة ابن القيم 2 مکتبة ابن تيمية 3 مكتبة العلامة المحدث الالباني 4 مکتبة الشيخ عبدالعزيز بن باز 5 مکتبة الشيخ مقبل هادي الوداعي 6 مکتبة الشيخ محمد بن عبدالوھاب 7 مکتبة الشيخ ابن عثیمین 8 مکتبة الشيخ صالح الفوزان 9 مجموعة كتب الشيخ عبدالقادر الجيلاني 10 مؤلفات السعدي . اسی طرح بعض شیوخ کے صوتی دروس پر مشتمل ایپلیکیشن بنے ہوئے ہیں آپ وہ ڈاونلوڈ کرکے اپنے پسند کے عنوان سن سکتے ہیں شیخ العثیمین کے دروس “دروس شیخ العثیمین” کے نام سے اور شیخ الالبانی کے دروس “محاضرات الشيخ الألباني” کے نام سے موجود ہیں ۔
ایک ضروری وضاحت :
قارئین کرام ! موبائل فون پر قرآن مجید تلاوت کرنے سے میري مراد یہ ہرگز نہیں کہ آپ مصحف پر تلاوت کرنا ترک کر دیں یقینا مصحف پر تلاوت کرنے میں اپنی ہی ایک روحانیت اور تاثیر ہے میرا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس مصحف موجود نہیں تو آپ موبائل فون سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ اور موبائل پر کتاب پڑھنے ، تخریج و تحقیق کرنے سے میری یہ مراد ہرگز نہیں کہ آپ اصل کتب اور مکتبات کو ترک کر دیں کتاب تو اصل ہے موبائل فون مپیوٹر تو بس ایک سہارا ہے۔