سوال 6854
السلام علیکم و رحمۃ الله و برکاته مشائخ کرام
موبائل سے قرآن پڑھنے کا شرعی حکم کیا ہے؟ مطلب پی ڈی ایف سے تلاوت کرنا؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
تلاوت کا اجر برابر ہی ہے خواہ مصحف سے دیکھ کر کریں، زبانی کریں یا موبائل سے دیکھ کر۔ زبانی یا
موبائل سے دیکھ کر قرات کرنے کے لیے تو وضو بھی ضروری نہیں۔
صرف مصحف کو چھونے کے لیے وضو ضروری ہے اس پر اجماع منقول ہے۔
(الاستذکار#472/2)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ
جواز تو موجود ہے کہ آپ جدید سہولت یعنی موبائل سے تلاوت کے سلسلے میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اور بھی اس کے بہت سے فوائد ہیں۔
البتہ یہ بات اہلِ علم نے واضح کر دی ہے کہ موبائل، مصحف کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ مصحف سے پڑھنا ایک الگ اور زیادہ افضل امر ہے، جبکہ موبائل پر پڑھنا اس سے مختلف ہے۔
لہذا موبائل سے تلاوت کا جواز ضرور ہے، لیکن مصحف سے تلاوت کرنا اولیٰ ہے۔ کوشش یہی ہونی چاہیے کہ اولویت پر عمل کیا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




