سوال (5498)

محبت اور عشق میں کیا فرق ہے، مجھے اللہ عزوجل یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق ہے ایسا جملہ کہنا درست ہے؟

جواب

لغت میں بعض لفظ کچھ چیزوں کے ساتھ خاص ہوتے ہیں۔
مثلاً: انگلش میں یہ دو لفظ استعمال ہوتے ہیں,دونوں کا مطلب ہے مشہور.
لیکن! Notorious= برائی کی وجہ سے مشہور
Famous=اچھائی/خوبی کی وجہ سے مشہور
اب ہم کسی اچھے, مشہور انسان کو notorioius نہیں کہ سکتے۔
اسی طرح سے “لفظ” محبت ایک عام لفظ سے, قرآن پاک اور حدیث میں استعمال ہونے والا لفظ ہے. (المائدہ: 54)
لیکن عشق ایک غلط, ناجائز محبت کے لیے استعمال ہونے والا لفظ ہے اسے نماز, اللہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے استعمال نہیں کرسکتے۔
اب مثال کے طور پر دیکھیں کہ جو محبت کرنے والا ہو اسے محب کہتے ہیں اور جس سے محبت کی جائے اسے” محبوب” کہتے ہیں۔
اور جو عشق کرنے والا ہو اسے عاشق کہتے ہیں اور جس سے عشق کیا جائے اسے “معشوق کہتے ہیں”
ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتے ہیں تو انہیں “محبوب کہتے ہیں”لیکن کیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق کا دعوی کرنے والے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ”معشوق”کا لفظ استعمال کر سکتے ہیں. اگر نہیں کرسکتے تو پھر لفظ” عشق” بھی استعمال کرنا غلط ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ