مولانا عبدالمجید فردوسی رحمہ اللہ تعالیٰ کی وفات
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
البقاء والدوام للہ وحدہ
موت العالم موت العالم موت العالم موت العالم
استاذ العلماء، استاد اساتذہ، استاذ الحدیث جامعہ تعلیم الاسلام اوڈاں والا ضلع فیصل آباد
انتہائی برگزیدہ شخصیت، انتہائی ملنسار دھیمے مزاج حلوگفتار دل میں اترنے والی مؤثرترین گفتگو فرماتے لایعنی گفتگو سے ہمیشہ پرہیز کرتے تقوی للہیت ورع جذبہ صادقہ رزق حلال صدق مقال انکاخاص وصف تھا شب زندہ دار تھے قرآن مجید کی تلاوت انکا محبوب ترین مشغلہ تھا
چھ عشروں سے قال قال رسول اللہ کی صدائیں بلند کرنے والے، مولانا عبدالمجید فردوسی رحمہ اللہ تعالیٰ وفات پاگئے
مولانا عبدالمجید فردوسی رحمہ اللہ تعالیٰ استاذ العلماء استاذ المحدثین مولانا محمد یعقوب ملہوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے تلمیذ رشید تھے
استاذ العلماء مولانا حافظ محمد رفیق المدنی حفظہ اللہ تعالیٰ شیخ الحدیث جامعۃ دارالحدیث محمدیہ عام خاص باغ ملتان کے برادر اکبر تھے
گزشتہ سال اوڈانوالہ انکی رہائش گاہ پر شرف زیارت ہمکلامی کاشرف نصیب ہوا تھا
ملتان تشریف لائے تو جامعہ دارالحدیث محمدیہ عام خاص باغ ملتان مغرب کی نماز کی امامت فرمائی تبلیغی جماعت کے ماہانہ پروگرام میں درس قرآن دیا تھا
بڑاپرمغزعلمی گفتگو فرمائی سورۃ یٰسین کے دوسرے رکوع اصحاب القریۃ جن کے پاس انبیاء تشریف لائے انہوں نے انکی تکذیب کی پربڑا مفصل بیان فرمایا تھا
شیخ مکرم ومحترم سینکڑوں علماء کی تاریخ آپنے سینے میں لیے اللہ کے پاس چلے گئے اسلاف کی تراث کے امین تھے
عارف باللہ امام المج اھدین صوفی محمد عبداللہ رحمہ اللہ تعالیٰ کے خاص اراتمندوں خادم مریدین میں شمارہوتا تھا آپنے خاندان میں بڑی عزت وتکریم توقیر واحترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے
🌻ختم نبوت ریڈرز کلب پاکستان کی تمام ذمہ داران
🌻خصوصاً مرشدِ عام علامہ عبدالصمد معاذ حفظہ اللہ تعالیٰ
🌻چوہدری محمد سہیل اظہر گورداسپوری حفظہ اللہ تعالیٰ
🌻شیخ الحدیث مولانا حافظ محمد ریاض عاقب ألأثری حفظہ اللہ تعالیٰ
🌻مولانا حکیم عبد اللطیف رانا صاحب حفظہ اللہ
شیخ مکرم ومحترم مولانا عبدالمجید فردوسی رحمہ اللہ کے جملہ لواحقین پسران خصوصاً شیخ الحدیث مولانا حافظ محمد رفیق المدنی حفظہ اللہ تعالیٰ کو پہنچنے والے اس عظیم جانکاہ صدمہ میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے مولانا کی مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے اور انکی قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے
اللہم اغفرلھم وارحمھم وارفع درجتھم ونور قبورھم وتقبل جھودھم اللھم احشرھم مع النبیین والصدیقین والشھداء والصالحین
شریک غم والم
🌻حکیم محمد فاروق عثمان سلمہ المنان عفی اللہ عنہ ولوالدیہ وغفراللہ لھم ولجمیع
یہ بھی پڑھیں: آہ مولانا عبدالخالق سندھی بھی سفر آخرت کے راہی بن گئے