مولانا عبدالصمد معاذ کے ماموں جان محمد ھارون صاحب وفات پاگئے، اس رحلت کی وجہ سے مولانا عبد الصمد معاذ اور ان کے اہل خانہ کو شدید صدمہ پہنچا، مرحوم کی نماز جنازہ خانوادہ شیخ الحدیث مولانا سید مولا بخش کوموی رحمہ اللہ کے چشم و چراغ مولانا سید عبدالخالق شاہ ترمذی کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔ ازاں بعد مقامی قبرستان میں مرحوم کو انکے چھوٹے بھائی علامہ صاحبزادہ برق التوحیدی اور اعزہ و قارب کی دعاؤں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
مولانا عبد الصمد تمام اہل علم اور قائدین کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے جنازے میں شرکت یا دعائے خیر فرمائی، مولانا لکھتے ہیں:
’’مولانا قاری احمد حسن ساجد صاحب نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں مرحوم کے لئے غائبانہ نماز جنازہ کا اھتمام کیا ، جس کی امامت بقیة السلف مولانا عتیق اللہ سلفی حفظہ اللہ نے کروائی۔
نماز جنازہ میں جماعت کے اکابرین ، قائدین مولانا عبدالرشید حجازی امیر مرکزیہ پنجاب ، پروفیسر حافظ عثمان ظہیر سیکرٹری جنرل جمعیت اساتذہ پاکستان ، مولانا عبدالرحیم گجر امیر مرکزیہ ملتان ، مولانا حافظ نعیم الحق امیر مرکزیہ جھنگ ، مولانا بہادر علی سیف امیر مرکزیہ تحصیل سمندری ، مولانا محمد عالمگیر امیر مرکزیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، مولانا حافظ محمد عبداللہ افضل ، ناظم مرکزیہ ٹوبہ ، مولانا قاری محمد ارشد ناظم مرکزیہ فیصل آباد ، حافظ محمد زکریا قصوری سیکرٹری جنرل جمعیت اساتذہ پنجاب ، مولانا ابوبکر جمیل ، قاری طلعت محمود اختر ( مالدیپی ) ، چوھدری محمد اسلم چیمہ ، مولانا محمد سردار عابد ، مولانا عبدالقادر عثمان سرپرست مرکزیہ گوجرہ ، مولانا ابو مرصد ، مولانا حافظ محمد یوسف امیر تحصیل ٹوبہ ، میاں محمد افضل ناظم تحصیل گوجرہ ، اور بیسیوں مقامی علمائے کرام نے شرکت کی ۔
اکابرین محدث العصر حضرت العلام مولانا ارشاد الحق اثری دامت برکاتہم العالیہ ، مسلک فضیلة الشیخ مولانا علی محمد ابو تراب السلفی ( بلوچستان) ، حضرت علامہ قاضی عبدالقدیر خاموش (راولپنڈی ) ، حضرت پروفیسر چوھدری محمد یاسین ظفر( حال مقیم ایوبیہ ) ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور راشد (حال مقیم الریاض )، مولانا محمد نعیم بٹ ( گوجرانوالہ )، مولانا حافظ محمد یونس آزاد ( لاھور) ، پروفیسر ڈاکٹر رانا تنویر قاسم ( لاھور) ، برادر محترم فیصل افضل شیخ ( سیالکوٹ ) ، مولانا حافظ حبیب الرحمن جہلمی (گلاسگو) ، پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ بھٹی( شیخوپورہ ) ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالحی مدنی ( NED یونیورسٹی کراچی ) ، فیض الابرار صدیقی ( کراچی) ، مولانا محمد یعقوب طاھر (کراچی) ، مولانا محمد ادریس المدنی ( گلاسگو ) ، پروفیسر نجیب اللہ طارق امیر مرکزیہ فیصل آباد ، محترم عبدالرزاق محمدی ( اٹلی ) ، محترم فرمان الہی ظہیر ( یونان) ، مولانا محمد شفیع امیر مرکزیہ قصور ، مولانا محمد ابراھیم محمدی امیر مرکزیہ وزیر آباد ، مولانا حافظ خلیل الرحمن ( میرپور ، آزاد کشمیر ) ، مولانا محمد ابرار ظہیر ناظم مرکزیہ گوجرانوالہ ، مولانا سیف الرحمن ارائیں امیر نوابشاہ ، مولانا ارشد محمود بشیر (گوجرانوالہ ) ، مولانا حافظ ممتاز حسین نائب ناظم مرکزیہ پنجاب ، مولانا محمد حسن سموں امیر مرکزیہ تھرپارکر سندھ ، مولانا محمد اسحاق نذیر (کراچی) ، چوھدری طاھر کٹاریہ ( اسلام آباد ) ، پروفیسر عثمان خالد شیخوپوری ( شیخوپورہ ) ، پروفیسر شفیق الرحمان طارق ( پتوکی) ، چوھدری ظہیر انبالوی( اسلام آباد )، ایم این اے سلفی( اسلام آباد ) ، علامہ رانا خبیب الحسن ( گوجرانوالہ ) ، انجیبئر وسیم سلفی صدر اھل حدیث اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان ، مولانا مشتاق فاروقی امیر مرکزیہ لاھور ، مولانا محمد صدیق شاکر ناظم مرکزیہ قصور ، میاں ظفر عباس نوید ، حافظ محمد یونس ربانی ، مولانا محمد زبیر قاسمی ( حافظ آباد) ، علامہ جابر حسین ربانی ، اور دیگر احباب جماعت نے فون کر کے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ھوئے اظہار تعزیت کیا۔
برادر مکرم علامہ ابتسام الہی ظہیر حفظہ اللہ( چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان ) نے تعزیت نامہ اپنی وال پر تحریر فرمایا ، ھم اس پر انکے شکریہ کے ساتھ ھیں ۔
احناف کے ممتاز رھنما علامہ صاحبزادہ زاھد محمود قاسمی ، اھل تشیع کے معروف ماھر تعلیم ، محترم آغا حیدر رضا کاظمی ( پرنسپل جامعہ علوم اسلامیہ ) ، یونائٹڈ چرچ آف پاکستان کے بشپ نذیر عالم ( کراچی ) ، کیتھولک بشپ ھاوس فیصل آباد کے رھنما ریورنڈ فادر خالد رشید عاصی صاحبان نے بھی فون کرتے ھوئے ھم سے اظہار تعزیت کیا ۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب اور جمعیت اساتذہ پنجاب کے سوشل میڈیا شعبہ جات نے بھرپور طریقہ سے اپنی ذمہ داری نبھائی ھے ، ھم سب احباب کی طرف سے ھمارے اس تسلی اور دعا پر شکریہ ادا کرتے ھیں’’۔