علم و عمل کا ایک سنہری باب بند ہوا علماء کی شان استاد العلماء شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا حافظ محمد عباس انجم گوندلوی مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
شیخ الحدیث حافظ عباس انجم گوندلوی رحمہ اللہ کے لخت جگر ابوبکر گوندلوی نے بتایا کہ حضرت شیخ رحمہ اللہ کی زبان پر جاری آخری الفاظ ” لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ” تھے، ایک انتہائی متقی اور عالم دین شخصیت کا دنیا سے چلے جانا کسی سانحہ سے کم نہیں ہے۔
اللہ ارحم الراحمین ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور صدیقین اور شہداء کا ساتھ نصیب فرمائے آمین ثم آمین یاکریم یارب العالمین
نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد جامع مسجد مکرم اھلحدیث ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ میں ادا کی جائے گی۔