پاکستان میں علم الرقیة الشرعیة کے ماہر عالم و عامل مولانا محمد اقبال سلفی وفات پاگئے۔ وہ کچھ عرصہ سے شدید علیل تھے۔

پاکستان جیسے ملک میں جہاں جعلی عاملین کی بہتات ہے فن الرقیة کے معتبر عالم کی وفات بڑا سانحہ ہے۔ گو بعض احباب شیخ کی مخالفت بھی کرتے ہیں تاہم شیخ صاحب موصوف کے پاس اس فن کے حوالے سے شرعی دلائل موجود تھے جن سے اختلاف تو کیا جا سکتا ہے مگر اس کی نفی نہیں کی جا سکتی۔

ذاتی اجتہادات سے قطع نظر شیخ کے علم کی اصل بنیاد کتاب و سنت رہی ہے۔ وہ ان بزرگوں میں سے تھے جنھوں نے موجودہ دور میں جعلی عاملین کے بدعات و خرافات کی تطہیر کی۔ دعا ہے اللہ ان کی خطاوں سے درگزر فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔ آمین

مولانا تنزیل الصدیقی الحسینی